نظامت تعمیرات

نظامت تعمیرات کے قیام کا مقصد تحریک کے زیر اہتمام مختلف تعمیراتی منصوبہ جات کو عملی جامہ پہنانا ہے ۔ یہ نظامت نہ صرف مرکز پر ہونے والی تعمیرات کو معیاری اور کم لاگت پر بناتی ہے بلکہ ذیلی تنظیمات کو بھی ہر ممکن تکنیکی رہنمائی فراہم کرتی ہے ۔ یہ نظامت دو شعبوں پر مشتمل ہے ۔
  1. مینٹیننسMaintenance سیکشن
  2. ڈویلپمنٹDevelopment سیکشن

مینٹیننسMaintenance سیکشن تحریک کے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن اور نیو کیمپس پر موجود تمام بلڈنگز کی سالانہ اور وقتاً فوقتاًمینٹیننسکا تمام کا م سرانجام دیتا ہے تاکہ کروڑوں روپے کی لاگت سے تعمیرہونے والی ان بلڈنگز کو موسمی حالات اور تغیرات سے محفوظ رکھا جا سکا۔

ڈویلپمنٹ Development سیکشن تحریک کے مرکزی سیکرٹریٹ پر ہونے والی نئی تعمیرات، تخمینہ جات،مختلف شعبوں/ اداروں میں ہنگامی بنیادوں پر ہونے والے اضافہ جاتی/ترمیماتی کام اور نئے پراجیکٹس کی فیزیبلٹی رپورٹس کی تیاری کا کام سرانجام دیتا ہے ۔ ان تمام مقاصد کی تکمیل کےلئے نظامت میں فرسٹ کلاس کوالیفائیڈ سول انجیئرنگ سٹاف کام کر رہا ہے۔

ذمہ داران نظامت تعمیرات

  • محترم میاں ممتاز احمد قادری ناظم
  • محترم حاجی ملک محمد بوٹا سینئر نائب ناظم
  • محترم سید صداقت رسول پراجیکٹ انجینئر
  • محترم راشد محمود کنسٹرکشن سپروائزر
  • محمد اسعد کنسٹرکشن سپروائزر

نظامت تعمیرات میں مختلف ادوار میں خدمات سرانجام دینے والے احباب

  • محترم مرزا نذیر احمد
  • محترم حاجی الیاس احمد
  • محترم مسکین فیض الرحمن خان درانی
  • محترم قدرت اللہ قادری
  • محترم مرزا خالد اقبال قمر
  • محترم چوہدری محمد ارشد
  • محترم چوہدری شہادت علی

تعمیراتی منصوبہ جات

نظامت تعمیرات نے تحریک کے قیام سے اب تک جن پراجیکٹس کی تکمیل کی ہے وہ درج ذیل ہیں:

  1. مرکزی سیکرٹریٹ و سٹاف ہوسٹل (رومی ہاسٹل)
  2. دی منہاج یونیورسٹی اولڈ کیمپس اکیڈمک بلاک (غوثیہ بلاک، رازی اور غزالی ہاسٹلز)
  3. جامع المنہاج بغداد ٹاؤن (مسجد اور بیسمنٹ)
  4. تحفیظ القرآن انسٹی ٹیوٹ اکیڈمک بلاک اور ہاسٹل
  5. منہاج القرآن ماڈل ہائی سکول بغداد ٹاؤن اکیڈمک بلاک اور ہاسٹل
  6. اعتکاف گاہ
  7. دی منہاج یونیورسٹی نیو کیمپس ٹاؤن شپ
    کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سٹڈیز COSIS اکیڈمک بلاک اور ہاسٹل
    منہاج کالج فارویمن بغدادٹاؤن اکیڈمک بلاک اور ہاسٹل
    انسٹی ٹیوٹ آف کلاسیکل سائنسز ICIS اکیڈمک بلاک اور ہاسٹل
    منہاج ماڈل گرلز ہائی سکول
  8. فریدملت ہسپتال
  9. فیملی فلیٹس ماڈل ٹاؤن
  10. فیملی فلیٹس ٹاؤن شپ
  11. آغوش
  12. جامع مسجد منہاج القرآن ماڈل ٹاؤن
  13. فرید ملت ریسرچ انسٹی ٹیوٹ ماڈل ٹاؤن

مرکزی سیکرٹریٹ اور دی منہاج یونیورسٹی کے اداروں/شعبہ جات کی بڑھتی ہوئی ضروریات کے پیش نظر مستقبل قریب میں توسیعی منصوبہ جات زیرِغور ہیں۔اس مقصد کےلئے آرکیٹیکٹ اور انجیئنیرز کے تعاون سے ایک مکمل ماسٹر پلان تیار کیا جا رہا ہے۔ جس میںآئندہ پچاس سال تک کےلئے تمام شعبہ جات کی ضروریات کو پیش نظر رکھا گیا ہے تاکہ تحریک کی اس قیمتی زمین کو کثیرالمقاصد منصوبہ جات کےلئے صحیح طور پر استعمال میں لایا جاسکے۔

آئندہ منصوبہ جات

منہاج القرآن ایجوکیشنل کمپلیکس بغداد ٹاؤن جو اب دی منہاج یونیورسٹی نیو کیمپس کے نام سے جانا جاتا ہے۔ اس مقام پر تحریک کے تعلیم و تربیت کے شعبوں میں مستقبل کی ضروریات کے پیش نظر ایک جامع (Comprehansive) ماسٹر پلان تیار کیا جا رہا ہے جس کےلئے تجربہ کار آرکیٹیکٹ، ٹاؤن پلانرز اور سرویئرز کی خدمات حاصل کی گئی ہیں اس ماسٹر پلان کی روشنی میں مستقبل میں درج ذیل منصوبہ جات مکمل کئے جائیں گے۔

  1. کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سٹڈیز توسیع بلاک (اکیڈمک+ ہاسٹل)
  2. منہاج کالج فار ویمن (شریعہ کالج) توسیع بلاک (اکیڈمک)
  3. منہاج ماڈل گرلز ہائی سکول
  4. سنٹرل لائبریری دی منہاج یونیورسٹی نیو کیمپس
  5. آڈیٹوریم (1000 افراد کےلئے)
  6. ٹریننگ اکیڈمی (600 افراد کےلئے) (اکیڈمک +ہاسٹل)
  7. سپورٹس کمپلیکس
  8. ٹیکنیکل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ
  9. پرنٹنگ پریس و سیل سنٹر
  10. دی منہاج یونیورسٹی نیوکیمپس (ایڈمنسٹریشن بلاک + اکیڈمک بلاک)
  11. فیملی فلیٹس (100 فیملیز کےلئے)

تعمیراتی حکمت عملی

کنسٹرکشن پراجیکٹس کو معیاری کم لاگت اور مقررہ مدت میں مکمل کرنے کےلئے درج ذیل حکمت عملی اختیار کی جاتی ہے ۔

  1. پراجیکٹ کنٹریکٹ پر دینے کےلئے اچھی شہرت کے حامل کنٹریکٹر (ٹھیکیدار) سے کوٹیشنز طلب کی جاتی ہیں۔ (ایک پراجیکٹ کےلئے کم از کم تین کوٹیشنز کا ہونا ضروری ہے)
  2. یہ کوٹیشنز لیبر ریٹ پر لی جاتی ہیں جبکہ تمام میٹریل نظامت تعمیرات کی پرچیز کمیٹی مہیا کرتی ہے جو اچھی کوالٹی میں ارزاں نرخوں پر حاصل کیا جاتا ہے اس طرح میٹریل کی خریداری میں خطیر رقم بچائی جاتی ہے۔
  3. لیبر ریٹ پر موصول شدہ کوٹیشنز کو کنٹریکٹرز کی مالی استعداد کوالیفیکیشن اور تجربہ اور مارکیٹ ریٹس کی روشنی میں پرکھا جاتا ہے اور مطلوبہ Specifications کے مطابق سب سے کم ریٹ پر موصول ہونے والی کوٹیشن کو منظور کیا جاتا ہے۔
  4. کوٹیشن منظور ہونے کے بعد نظامت تعمیرات تحریک منہاج القرآن اور کنٹریکٹر کے مابین ایک مکمل کنسٹرکشن ایگریمنٹ تیار کیا جاتا ہے جس پر فریقین دو گواہوں کی موجودگی میں دستخط کرتے ہیں ایگریمنٹ کی شرائط کے مطابق کام شروع ہوجاتا ہے۔
  5. نظامت تعمیرات کا انجینئرنگ سٹاف کنسٹرکشن ورک کو سپروائز کرتا ہے اور اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ تمام کام ڈیزائن Specifications کے مطابق ہو اور میٹریل کی کھپت کو Economic کیا جائے۔
  6. نظامت تعمیرات کی پرچیز کمیٹی سائٹ پر درکار تمام میٹریل وقت مقررہ سے پہلے پہنچانے کا اہتمام کرتی ہے۔
  7. Engineering Problems کو حل کرنے کےلئے اور تحریک کے مستقبل کے پراجیکٹس کی فزیبلٹی رپورٹس تیار کرنے کے سلسلے میں تکنیکی مشاورت کا دائرہ کار وسیع کیا گیا ہے۔ اس مقصد کےلئے تحریک سے وابستہ انجینئرز، پروفیشنلز اور ٹیکنیکل ایکسپرٹس کی ایک ٹیم بنائی گئی ہے جو بوقت ضرورت تحریک کے کنسٹرکشن پراجیکٹس کےلئے تکنیکی مشاورت فراہم کرتے ہیں۔

پایہء تکمیل کو پہنچنے والے پراجیکٹس کی تفصیل

مرکزی سیکرٹریٹ تحریک منہاج القرآن

نمبرشمار پراجیکٹس فلور کل کورڈ ایریا
1 مرکزی سیکرٹریٹ بلاک 2 19440 مربع فٹ
2 سیکرٹریٹ سٹاف ہاسٹل (رومی ہال) 4 16220 مربع فٹ
3 بیسمنٹ غوثیہ بلاک 1 7200 مربع فٹ

2۔دی منہاج یونیورسٹی اولڈ کیمپس ماڈل ٹاؤن

نمبرشمار پراجیکٹس فلور فل کورڈ ایریا
1 دی منہاج یونیورسٹی غوثیہ بلاک 3 21600 مربع فٹ
2 دی منہاج یونیورسٹی رازی ہاسٹل 4 11940 مربع فٹ
3 دی منہاج یونیورسٹی غزالی ہاسٹل 4 11940 مربع فٹ
4 فرید ملت ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (لائبریری) 1 8764 مربع فٹ

3۔ دی منہاج یونیورسٹی نیو کیمپس بغداد ٹاؤن( ٹاؤن شپ)

نمبرشمار پراجیکٹس فلور فل کورڈ ایریا
1 کالج آف شریعہ انیڈ اسلامک سٹڈیز۔اکیڈمک بلاک 2 37214 مربع فٹ
2 کالج آف شریعہ انیڈ اسلامک سٹڈیز۔ہاسٹل 3 8550 مربع فٹ
3 منہاج کالج فار ویمن۔اکیڈمک بلاک 1 10380 مربع فٹ
4 منہاج کالج فارویمن۔ہاسٹل (خدیجہ ہال) 2 29336 مربع فٹ
5 انسٹی ٹیوٹ آف کلاسیکل اسلامک سائنسز (ICIS) 1 8900 مربع فٹ

4۔ ہائی سکولز/ انسٹی ٹیوٹ بغداد ٹاؤن

نمبرشمار پراجیکٹس فلور فل کورڈ ایریا
1 منہاج القرآن ماڈل ہائی سکول۔اکیڈمک بلاک 1 18316 مربع فٹ
2 تحفیظ القرآن انسٹی ٹیوٹ ۔ اکیڈمک بلاک 1 12828 مربع فٹ
3 منہاج القرآن ماڈل ہائی سکول و تحفیظ القرآن ہاسٹل 1 19431 مربع فٹ
4 منہاج القرآن گرلز ہائی سکول 1 2846 مربع فٹ

5۔ مساجد و اعتکاف گاہ

نمبرشمار پراجیکٹس فلور کل کورڈ ایریا
1 جامع مسجد منہاج القرآن ماڈل ٹاؤن 1 10100 مربع فٹ
2 جامع مسجد المنہاج بغداد ٹاؤن 1 7000 مربع فٹ (ہال)، 32000 مربع فٹ (صحن)
3 جامع مسجد المنہاج بیسمنٹ (اعتکاف گاہ) 1 17892 مربع فٹ

6۔ رہائشی فلیٹس برائے سٹاف

نمبرشمار پراجیکٹس فلور فل کورڈ ایریا
1 فیملی فلیٹس ماڈل ٹاؤن 3 5150 مربع فٹ
2 فیملی فلیٹس بغداد ٹاؤن A بلاک 3 5847 مربع فٹ
3 فیملی فلیٹس بغداد ٹاؤن B بلاک 3 7760 مربع فٹ
4 فیملی فلیٹس بغداد ٹاؤن C بلاک 1 3420 مربع فٹ

7۔ فلاحی منصوبہ جات

نمبرشمار پراجیکٹس فلور کل کورڈ ایریا
1 فرید ملت ہسپتال بغداد ٹاؤن 4 30814 مربع فٹ
2 آغوش۔ بغداد ٹاؤن 1 3626 مربع فٹ

25 سالہ کنسٹرکشن کارکردگی کا جائزہ

دورانیہ 1980-85 1985-90 1991-95 1996-00 2001-05
کنسٹرکشن کورڈ ایریا 35570 مربع فٹ 47434 مربع فٹ 81324 مربع فٹ 156367 مربع فٹ 15739 مربع فٹ

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top